عوامی مسائل

غیر معیاری اور مضر صحت ‘کابلی پاپڑ’ کی غذر میں ترسیل جاری، انتظامیہ بے بس

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) غذر انتظامیہ کے جانب سے غذر میں کابلی پاپڑ کو غیرمعیاری قرار دیکر کابلی پاپڑ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر نے کے باوجود یاسین تحصیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث دونمبر پاپڑ کی یاسین میں خریدوفروخت جاری ہے  ۔گلگت سے رات رات پاپڑ سے بھری گاڑی یاسین پہنچاکر دوکانوں میں تقسیم کیاجاتاہے۔جبکہ غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ شہر سمیت ،پونیال اشکومن،سب ڈویژن گوپس اور تحصیل پھنڈر میں کابلی پاپڑ کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔جبکہ سب ڈویژن یاسین کے دوکانوں میں کھلے عام فروخت ہورہیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button