سیاست
پنجاب کی وزیر صحت کا استور میں استقبال
استور ( سبخان سہیل )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی وزیر صحت یاسمین راشید کی اسکردو سے دیوسائی کے راستے استور آمد کے موقعے پر پاکستان تحریک انصاف استور کے عہداروں اور کارکنوں نے ریلی کی شکل میں راستے سے پرتپاک استقبال کیا اس موقعے پر پاکستان تحریک انصاف استور کی جانب سے گدائی ریسٹ ہاوس میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی انقاد کیا گیا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی انفارمشن سیکرٹری ساجدہ صداقت، صوبائی سنیر رہنما خواتین وینگ ثروت صباء ،رہنما پاکستان تحریک انصاف خواتین وینگ استور انعم خواجہ، پاکستان تحریک انصاف دیامر استور کے سنیر رہنما ایڈوکیٹ سمیع اللہ، صدر پاکستان تحریک انصاف استور ثناواللہ خرم، سنیر رہنما محمد شفاء، عبدالسلام حیدری، مجاہد، عبدالزاق سمیت دیگر سنیر عہداروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا ۔اس موقعے پاکستان تحریک انصاف صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشید نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین و وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف میرٹ کے مطابق کام کررہی ہے ہمیں جب حکومت ملی تب پاکستان کے اندر کوئی انسانوں والا نظام نہیں تھا بوسیدہ اور کرپشن کے سے کھولا نظام ملا تھا ہم نے اس کو بہتر بنانے کے لیے روز اول سے کرپشن سے پاک پاکستان کا نعراہ لگایا اور کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے ہمیں اس فرسودہ نظام کو بہتر اور تبدل کرنے کے لیے وقت کی ضروت ہے کسی بھی کام کو کرنے میں وقت کی اشد ضرورت ہوتی ہے وقت کے ساتھ آپ کو نیا پاکستان کی نیی تبدلیاں بھی نظر آنے شروع ہوجاائیں گی۔ہم ملک پاکستان کے اندر جب حکومت ملی تو عمران خان کو ایک قرضوں تلے دباء پاکستان ملا ہم نے ایک سو اراب کے ایسے چیک پیمٹ کیے جو سابق ادور کے حکومتوں نے ہمارے لیے تحفے کے طور پر چھوڑا تھا ہم نے پاکستان کی غریب عوام کو اس مصیبت سے باہرنکلنا ہے عوام کو بھی تھوڑا صبر کے ساتھ تعاون کرنے کی ضروت ہے وزیر اعلی پنحاب عثمان بزادر کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام کے لیے جو جو ایمبولنس دیے تھے وہ میں نے جی بی گورنمنٹ کے حوالے کردی ہے اوت اسے ایک ایمبولنس استور کے لیے دی جاے گی وزیر اعلی پنجاب از خود گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور ہیلتھ کارڈ سمیت دیگر اہم پیکجز کا بھی اعلان کریں گے وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان سے بے حد محبت کرتے ہیں بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور یہاں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ان کے حل کے لیے بہتر تدرک کریں گے میں آج کے دن آپ تمام کارکنوں عہدروں اور عمائدین کا تہہ دل سے شکریہ اداء کرتی ہوں جنہوں نے میرا پرتپاک استقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف استور کے صدر ثناواللہ خرم نے کہا کہ استور انتہائی پسماندہ ضلع ہے اس ضلعے میں ہیلتھ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ایک سواء لاکھ کی آبادی پر مشتمل ضلعے میں ایک الٹر سونڈ مشین تک نہیں ہے استور میں ہیلتھ کی سہولت کے لیے وفاقی حکومت کو پنجاب حکومت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تقریب سے ساجدہ صداقت، ثروت صباء محمد شفاء اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔