اسلام آباد(ابرار حسین استوری) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایشئین بوائے پاکستانی باکسر عثمان وزیر دبئی کے بعد اب سعودی عرب جدہ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لئے بیتاب ہیں. تفصیلات کے مطابق عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسلام آباد سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان باکسر عثمان وزیر فتحوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 12 جولائی کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں رنگ میں اتریں گے۔ ان کی یہ پروفیشنل فائیٹ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بمقابلہ بھارتی باکسر نیرج کے درمیان ہونے والی فائیٹ سے قبل ہوگی۔ یہ ایونٹ اس لحاظ سے بھی بہت دلچسپی کا حامل ہوچکا ہے کہ پہلی بار پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں ایک پاکستانی اور بھارتی باکسر آمنے سامنے ہونگے۔ فائیٹ کا اعلان کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ جب عثمان وزیر نے اپنے کرئیر کی پہلی فائیٹ جیتی تو یہ ایسا ہی تھا کہ عامر خان خود جیتا ہو. دوسری جانب اپنی فائیٹ کو لیکر فرزند گلگت بلتستان استور گوریکوٹ سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر بھی خاصے سنجیدہ ہیں اور سخت ٹریننگ کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی فائیٹ سے قبل بھی عامر خان نے ان پر بھرپور توجہ دی اور میچ سے قبل سپیشل فائیٹ سکلز کی ٹریننگ کرائی اور اب بھی وہ عامر خان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ عثمان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ 12 جولائی کو ناصرف عامر خان بھارتی باکسر نیرج کو شکست دیں گے بلکہ اپنے وزن کی کیٹگری میں خود عثمان بھی ایک دفعہ پھر سر میں گلگت بلتستان کو ٹوپی اور جسم پر چوغہ پہن کر فتح حاصل کرکے رنگ میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
یہ بھی پڑھیں
Close
-
پی ڈی سی این نے 18,165 اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کی ہےفروری 19, 2019