خبریں

ہنزہ: ششپرنالے میں سیلاب غریب چرواہے کا درجنوں مال مویشی بہا لے گیا

ہنزہ(نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ششپر گلیشیرسے پانی کی اخراج سے علی آباد کے رہا ئشی عابد علی ولد علی جوہر کے 120 مال مویشی کو سیلاب ساتھ بہا لے گیا۔ جس کی وجہ غریب چرواہے کا لاکھوں کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطا بق عابد علی گزشتہ کئی سالوں سے ششپر نالے میں مویشی چرایا کرتا تھا۔ ششپر گلیشر کے پھیلاو کے بعد وہ اپنے مویشیوں کو مچو ہر حسن آباد نالے میں چرایا کرتا تھا۔ دن کو مویشی چراتا اور رات کو عارضی مویشی خانہ (اغیل) میں بند کیا کرتا تھا۔ گزشتہ رات اچانک گلیشر پھٹ گیا اور مویشی خانہ سمت تما م مویشی بہا لے گیا۔

عابد علی تمام مویشی سیلاب میں بہہ جا نے سے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان حکومت سے اپیل کی ہے کہ ا نقصا ن کا ازالہ کیا جا ئے یا اس کو حکومت مویشی فراہم کریں تا کہ اور اپنے اور اہل خانہ کے کفالت کا بندوبست کر سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button