ہنزہ میں پکنک کے لئے جانیوالے سکول و کالج کے طلبہ و طالبات کے ڈیرے، ٹرانسپورٹرز کی بے احتیاطی سے حادثات کا خدشہ
ہنزہ (ذوالفقار بیگ) ملک بھر کے ہزاروں سیاحوں نے ہنزہ کا رخ کرلیا تمام ہوٹل بک کاروباری طبقہ خوش غیر معمولی سیاحوں کی آمد سے ٹرانسپورٹ پر شدید دباؤ۔ اس حوالے سے متعلقہ کاروباری حلقے نے صورتحال کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔ تاہم مقامی سکولوں کے طلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد سردیوں کے سیزن سے قبل عطاآباد اور علاقے کی پُرفضاحُسن سے لطف اندوز ہونے ہنزہ آمد جاری ہیں اس حوالے سے مشاہدے میں آیا ہے کہ سکول انتظامیہ بچوں کو پکنک کے لئے بسوں اورچھوٹی گاڑیوں میں ٹھونس کر لاتے ہیں اکثر من چلے گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر خطرناک پہاڑی راستوں پر انجوائے کرنے کی کوشش میں جان جوکھوں میں ڈالتے ہیں نہ تو انتظامیہ اور نہ ہی پولیس نے اس خطرناک رجحان کی روک تھام پر کوئی توجہ دی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت خدانخواستہ حادثات کا اندیشہ پیدا ہوا ہے جبکہ ماضی میں اس طرح کی مہم جوئی کے نتیجے میں حادثات رونما ہوتے رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے بچوں کو گاڑیوں کی چھتوں اور دروازوں سے لٹک کر اپنی جان خطرے میں ڈالنے کو ایک خطرناک رجحان قرار دیتے ہوئے اس سلسلے کی روک تھام اور کے کے ایچ پر فوری طور پر سیفٹی انتظامات کرنے اور تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیورز کے محاسبے کا مطالبہ کیا ہے۔۔