خبریں

چیف جسٹس آف پاکستان کے گلگت بلتستان پولیس کے دو افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا

ہنزہ (بیورو رپورٹ) پاکستان سطح پر ہونے والی تقریب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو سب انسپکٹرز جاوید عالم ہنزائی اور ظفر اللہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے تعارفی اسناد سے نوازا۔ نقد انعامات متعلقہ آئی جی پی دینگے۔

صوبہ سندھ میں ہونے والی پروقار تقریب میں پاکستان سطح پر 19نمایاں کارکردگی رکھنے والے سب انسپکٹرز کے اعزاز میں منعقد ہوئی جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئی جی پیز کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے اعلیٰ پولیس افسران شریک ہوئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ تھے۔

تقریب کے دوران آئی جی پی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی کی سفارشات پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو سب انسپکٹر جاوید عالم ہنزائی اور ظفر اللہ کو بہترین کارکردگی پر تعارفی سند سے نوازا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button