چترال(بشیر حسین آزاد) ملک کے دیگرحصوں سے بذریعہ لواری ٹنل چترال آنے والے تمام سیاحوں کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس چترال کی جانب سے عید کے دنوں میں فسیلٹشین کیمپ کا اہتمام کیا گیاڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض(پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر لواری ٹنل انٹری پوائنٹ پر سیاحوں کے لئے ایک فسیلٹیشن کیمپ قائم کیا گیا ۔یہ کیمپ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چترال کے زیر نگرانی چترال آنے والے معزز مہمانوں کو چترال انٹری کے وقت فسیلٹیٹ کرئے گا ۔مزید یہ کہ اس کیمپ سے چترال آنے والے سیاحوں اور وزیٹرز کے لئے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کا اہتمام بھی کیا جائےگا اور سیاحوں کو درپیش مسائل موقع پر حل کرنے اور ان کی رہنمائی کے لئے چترال پولیس کےاعلی آفیسرز عید کے دنوں اس کیمپ میں موجود ہونگے ۔اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانےکے ساتھ ساتھ روڈ اور موسمی حالات سے بھی آگاہی دی جائے گی ۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
چراگاہ تنازعہ: شہزادے کی درخواست پر کریم آباد چترال سے تعلق رکھنے والے چوبیس افراد گرفتار
جولائی 26, 2017
چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان نے وفا قی وزیر صحت سے گلگت بلتستان کے شعبہ صحت کو در پیش مسا ئل کے حوالے سےتفصیلی میٹنگ کی
نومبر 7, 2017
یہ بھی پڑھیں
Close
-
چترال: چار روزہ کیلاش تہوار چیلم جوشٹ اختتام پذیرمئی 17, 2015