جرائم

استور میں پراسرار گروہ سرگرم، رات کے اندھیرے میں کمروں میں گھس کر سامان بکھیر کے غائب ہو جاتے ہیں

استور (عبدالوہاب ربانی ناصر) ضلع استور کے پرامن اور پر سکون ماحول کو خراب کرنے لئے پر اسرار گروہ سرگرم، رات کے اندھیرے میں جن بھوت کیطرح  سے لوگوں کے گھروں کی کھڑکیوں کی جالیوں  کو کاٹ کر سامان بکھیر دیتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ چوری نہیں کرتے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ گروہ استور کےعلاقے چورت ، رحمان پور ،بونجی اور لوس میں سرگرم ہے۔ پے در پے واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ان چوروں کے بارے میں بونجی میں کھلی کچری کے موقعے پر عوام نے ایس ایس پی کو علاقے میں فورس تعینات کر نے کی اپیل بھی کی  تھی۔ چورت میں پولیس چوکی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، مگر ابھ تک ان افراد کو پکڑنے میں سیکورٹی ادارے ناکام ثابت ہوے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ افراد برقے میں ملبوس ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے شناخت میں دقت پیش آرہی ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button