خبریں

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے تمام دفاتر میں‌سگریٹ نوشی پر پابندی، نوٹیفیکیشن جاری

غذر(بیورورپورٹ) محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد.صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے نوٹفیکیشن جاری کر دیا.تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم سیڈو کی ٹوبیکو سموک فری گلگت بلتستان مہم کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے فوری طور پر عمل درآمد کے لئے نوٹفیکیشن جاری کر دیا جمعرات کے روز سیڈو غذر کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فیروز خان نے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا سے ملاقات کی اور سیڈو کی ٹوبیکو سموک فری گلگت بلتستان مہم کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے سیڈو کی اس انتہائی اہم مہم کے آغاز پر سیڈو کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور سیڈو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے وزرات کے ماتحت تمام دفاتر کو سموک فری قرار دینے کی بھرپور یقین دھانی کرواتے ہوئے نوٹفیکیشن جاری کر دیا اور ہدایات جاری کیا کہ نوٹفیکیشن کے اجرا کے بعد محکمہ سیاحت کے کسی بھی آفیسر یا ملازم کا دفتری حدود میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی سے پاک معاشرے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ہمیں سیڈو کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے دیگر وزرا سے بھی مطالبہ کیا کہ سگریٹ کے دھویں سے پاک گلگت بلتستان کے لئے وہ اپنے اپنے وزارتوں کے دفاتر کو سموک فری بنانے کے لئے اقدامات کرے انہوں نے سگریٹ سے پاک گلگت بلتستان کے حوالے سے اسمبلی میں بات کرنے کی بھی یقین دھانی کروائی.اس موقع پر سیڈو غذر کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فیروز خان نے سموک فری مہم کے حوالے سے بھرپور تعاون پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا..

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button