پشاور میں پر امن احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، وائی ڈی اے گلگت بلتستان
گلگت (پ ر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے نہتے ،پرامن احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر کے پی کے حکومت کی آمرانہ بد ترین پوليس گردی ،دہشتگردی اور بر بریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
کے پی حکومت ہیلتھ منسٹر ہشام خان کی نا اہلی چھپانے کے لیے اوچھے ہنگنڈوں پر اتر آٸی ہے۔تبدیلی کے نام نہاد نعروں اور برکی کی مسلط کردہ پالیسیاں بری طری ناکام ہوگٸی ہیں جس کو چھپانے کے لیے حکومت تشدد پر اتر آٸی ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم واٸی ڈی اے اور جی ایچ اے کے پی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔اس ظلم کے خلاف پورے ملک کے واٸ ڈی اے چیپٹرز ایک پیج پر ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہیلتھ منسٹر کے پی حشام خان کو فی الفور برطرف کیا جاٸے ان کے کے خلاف اس تاریخی بد ترین پولیس گردی اور تشدد کی ایف آٸی آر درج کر کے گرفتار کر کے تحقیقات کی جاٸیں اور جو بھی حکام اس واقعے کے زمہ دار ہیں ان کے خلاف کارواٸی کی جاٸیے۔واٸی ڈی گلگت بلتستان کل پورے صوبے میں یوم سیاہ مناٸیگی اور اس زیادتی کے خلاف آل پاکستان واٸ ڈی اے کا جو بھی فیصلہ ہوگا ان پر من وعن عمل درامد کریگی۔