عوامی مسائل

چھوربٹ کے مکین ایس سی او کی سہولیات سے محروم، کیبل ٹوٹ پھوٹ‌کا شکار

کھرمنگ: ایس سی او علاقہ چھوربٹ میں صارفین کو سہولت دینے میں بری طرح ناکام، بچھائے گیے کیبل (ملٹی) جگہ جگہ سے شارٹ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے آیے دن موبائل فون سروس بھی معطل، موضع تھوگموس اور فرانو میں موبائل فون سروس صرف چند ایک مقامات  کے علاوہ گاوں میں یہ سہولت میسر نہیں، موبائل سروس کی سہولت کے لیے چھوربٹ کے ہرگاوں یعنی (فرانو، تھونگموس، چھوار، سیاری، سکسہ، کلان) سے فی کس مبلغ پندرہ، پندرہ ہزار روپے جمع کرکے سکسہ میں ٹاور کھڑا کر نے سیمت دیگر لوازمات کیلئے بھرپور مدد کیا تھا لیکن تین چار سال گزرنے کے بعد بھی موبائل فون کی سہولت سے ہر گاؤں مستفید نہیں ہو سکا اعلی حکام ان معاملات سے بالکل بےخبراورصارفین پریشان ہیں ٹیلی نار کمپنی جانب سے سکسہ میں ٹاور کی تنصیب کے سلسلے میں تقریباً نصف کام ہو چکا تھا با خبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ اسے سکیورٹی رسک کا بہانہ بنا کر انہیں اجازت نہیں دی گئی مطلب یہ کہ چھوربٹ کے عوام کسی بھی طریقے سے ان سہولیات سے استفادہ حاصل نہ کرسکے اورنہ SCO خود ہی پراپر طریقے سے صارفین کو سروس دے رہے ہیں خاص طور پر ڈاون کنٹری (گلگت سے نیچے) کہیں اور کسی بھی شہر میں SCOM سم کام نہیں آتا ہزار مرتبہ نمبر ڈائل کرنے کے بعد دوسرے نیٹ ورک اپنی کبھی کبھار ایک آدھ کال ملاتے ہیں ورنہ یہ بھی ممکن نہیں ہوتا، اس کیلئے بھی SCOM کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے لہذا علاقہ چھوربٹ کے عوام SCO کے حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ سکسہ میں لگائے گئے موبائل سروس سسٹم کو اپ گریڈ کر کے چھوربٹ کے ہر گاؤں کے عوام کو اس سہولت سے مستفید کروانے کے ساتھ ساتھ لینڈ لائن کیبل (ملٹی) کو تبدیل کر کے صارفین کو بہتر سہولت فراہم کریں اور پاکستان کی باقی شہروں میں بھی SCOMسروس کو یقینی بنائیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button