Uncategorized

عمان میں مقیم گلگت بلتستان کے باسیوں نے یوم آزادی جوش و خروش سے منایا

مسقط (زیب آر میر) گزشتہ روز  15 نومبر  2019  کو مسقط عمان میں گلگت بلتستان کمیونٹی نے یوم آزادی کی تقریب منائی۔ کمیونٹی سے بڑی تعداد میں فیمیلیز اور  اور تما م ممبرز نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا آغازسہ  پہر 3بجے تلاوت قران پاک اور نعت مقبول صلی اللہُ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔ سٹیج سیکریٹری کے فرائض ایڈوکیٹ ساجد علی نے بخوبی نبھائے۔ جناب غلام مرتضیٰ علی  نے مہمانوں کو خوش امدید کہا اور تقریب کے مقاصد بیان کئے۔

مشہور معشیت دان اور قراقرم یو نیور سٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب سرانجام بیگ صا حب نے گلگت بلتستان کے معا شی مستقبل اور  سی پیک سے متعلق مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ جناب سر انجام بیگ  آج کل عمان میں سلطان قابوس یونیورسٹی میں خدمات پیش کر  رہے ہیں۔ڈاکٹر اسد نے گلگت بلتستان کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ تمام مقر ریر ین کو  بہت دلچسپی اور تجسس سے سنا گیا ۔

اس تقریب کے مہما ن خصو صی  گلگت بلتستان کے بیٹے جناب احمد علی صاحب تھے جوکہ بلتستان سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی سال پاکستان ایمبیسی عمان میں امیگریشن قونصلر کے عہدے پر تعنیات ہوکر ائے ہیں۔

جناب احمد علی صاحب نے اپنے خطاب میں بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ گلگت بلتستان کے تاریخ و واقعات اور مستقبل کے مواقع کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس تقریب میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا چترال سے تعلق رکھنے والے فنکار وں نے بھی  شرکت  کرکے تقریب  کو چار چاند بخشا اور لائیو پرفارمنس پیش کیا ۔

گلگت بلتستان کی کمیو نٹی  نے اپنے چترالی بھا ئیوں کا  تقر یب میں شرکت کرنے اور  گلگت بلتستان کمیونٹی کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے پر شکر  یہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتامیہ کلمات میں جناب انجئنئر منصور حسین نے تمام مہمانوں ،ارگنائزرز اور کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے  ڈونرز اور وولینٹرز کا شکریہ ادا کیا۔اخر میں مہمانوں کے لئے ڈنر کا بندوبست تھا اور  دیر تک چائے پر کمیونٹی انٹریکشن جاری رہا اور یوں ایک پروقار تقریب  اپنے اختتام کو پہنچی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button