عوامی مسائل

شگر کے بالائی علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، کوئی پرسان حال نہیں

شگر (نزاکت شگری) شگر کے بالائی علاقوں کے رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں۔ مسافر اور عوام پریشان۔محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کی وجہ سے کروڑوں کی لاگت سے بننے والی شگر کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں اور محکمہ تعمیرات شگر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ شگر کے نمائندے بھی خواب غفلت میں مست ہیں اور عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ڈی سی آفس شگر سے چھورکاہ ہائی سکول تک پوری سڑک تلاب کے مناظر پیش کر رہے ہیں عوام کے منتخب نمائندے منظر سے غائب ہیں۔

مقامی افراد نے یہ بھی بتایا کہ بعض اطلاعات کے مطابق تھگموں سینکھور سے چھورکاہ تک سڑک کی ری میٹلینگ کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے مگر ٹھیکیدار ٹیکنیکل بہانہ بنا کر کام نہیں کررہا ہے۔ مقامی افراد نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ورکس سے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوے مسلے کو فوری حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button