عوامی مسائل

واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث محکمہ برقیات ہنزہ کے لئے ڈیزل کی سپلائی معطل، ہنزہ میں‌لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گیا

ہنزہ(اسلم شاہ) بروقت واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث محکمہ برقیات کے لیے ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کے باعث ہنزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ، جبکہ محکمہ پولیس ہنزہ کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث پٹرول پمپ مالکان نے محکمہ پولیس کو پٹرول کی ترسیل بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس ہنزہ کی پٹرول پمپ کے مالکان کو 35لاکھ سے زائد کا رقم واجب الادا ہے جس کے باعث پٹرول پمپ مالکان نے محکمہ پولیس کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کردی ہے پٹرول پمپ کے انتظامیہ کا کہنا ہے محکمہ پولیس کی جانب سے ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر کے باعث پٹرول کی مصنوعات کی ترسیل بند کردی گئی ہے محکمہ کی جانب سے کوئی موقف سامنا نہیں آیا ہے۔ محکمہ پولیس کو تیل کی ترسیل بند ہونے کی وجہ سے بہت سے اہم معملات میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پٹرول پمپ کے انتظامیہ کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث محکمے کو مسلسل تیل کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے اور پمپ انتظامیہ کو تیل کی ترسیل میں بھی مشکلات کا پیدا ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ ہنزہ میں موجود تین میں سے دو ڈیڑل جنریٹر ہی کام کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button