عوامی مسائل

نظیم آباد سوست میں‌ پانی کی قلت دور کرنےکے لئے 90 لاکھ کی لاگت سے منصوبہ تیار ہوگا

ہنزہ (اجلال حسین) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن کے احکامات کی روشنی میں ڈی سی ہنزہ اور اسسٹنٹ کمشنر گوجال نے بالائی سوست میں پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوے علاقے کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات ہنزہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی کے ماہرین نے سروے کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پانی کی قلت کو دُور کرنے کے لئے 90لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ تیار کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مقامی افرادنے فوری نوٹس لینے اور منصوبے کے اجرا پروزیر اعلی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے اہم ترین مسلے کو حل کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button