بجٹ کی کمی کے پیش نظر خپلوضلعی ہسپتال میں ہیٹنگ کی سہولت بند کردی گئی
گانچھے ( چیف رپورٹر ) بجٹ کی کمی ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو انتظامیہ نے تمام سیکشن میں ہیٹنگ بند کر دیا، شدید سردی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، مریضوں کا شدید احتجاج، گانچھے جو کہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں چھے مہینہ شدید سردی کا راج رہتا ہے لوگوں کو گھروں میں بھی مارچ کے آخر تک ہیٹنگ کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں ہر سال ہیٹنگ کا بہترین نظام ہوتا پے جس کا اعتراف ہسپتال میں داخل مریض بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ بالائی علاقوں سے آکر ہسپتال میں داخل عمر رسیدہ مریض تندرست ہونے کے بعد ڈسچارج کرے تو ہسپتال سے جانے کی بجائے ہسپتال میں رہنا پسند کرتا ہے ایسے متعدد مثال سامنے ہے ہسپتال میں ہر سال اکتوبر سے اپریل تک ہیٹنگ کرتے تھے تاہم رواں سال مارچ آنے سے پہلے ہی بند کر دیا ہے اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو بتایا کہ سرکاری رول میں تین مہینہ ہیٹنگ ہوتی ہے تاہم گانچھے جہاں پانچ ماہ شدید سردی رہتا ہے اس لئے ہسپتال انتظامیہ 15 نومبر سے 15 اکتوبر تک ہیٹنگ کرتے ہیں تاکہ مریضوں کی مشکلات میں کمی آئے رواں سال ہیٹنگ بجٹ کی مد میں چھے لاکھ روپے ملے تھے جو کہ بلکل ناکافی تھا اس کے باجود ہم نے ہیٹنگ سسٹم جاری رکھا ہسپتال انتظامیہ اب تک چودہ لاکھ کا مقروض ہو چکا ہے اس لئے مجبوری میں ہیٹنگ بند کر دیا ہے ہمیں مریضوں کی مشکلات کا احساس ہے مگر چودہ لاکھ روپے اضافی بوجھ کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی ہیٹنگ بند کرنا پڑا، سردی جاری ہے پندرہ اپریل تک ہیٹنگ کی ضرورت ہے ادھر فلاحی کمیٹی نے سردی کے باوجود ہسپتال میں ہیٹنگ سسٹم کو بند کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹنگ کے بغیر لوگوں کو گھروں میں رہنا مشکل ہو جاتا ہے ایسے میں ہسپتال کی سمنٹٹ کمروں میں بغیر ہیٹنگ کے رہنا ممکن نہیں ہے فلاحی کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ گانچھے کا شمار ملک کے سرد ترین ضلع میں ہوتا ہے اس لئے یہاں اضافی بجٹ دے کر ہیٹنگ کو جاری رکھنا چاہیے بجٹ کی تقسیم میں ناانصافی ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے اس لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری ہیلتھ اور فنانس اس کا نوٹس لے کر فوری طور پر اضافی بجٹ فراہم کر دی جائے انہوں نے کہا کہ سردی سے کسی مریض کو کچھ ہوا تو ہم شدید احتجاج کریں گے دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں ہیٹنگ نظام کو جاری رکھنے کے لئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کیا ہے ہسپتال میں ہیٹنگ سسٹم کو بند کرنے پر مریضوں نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے