ہندراپ نالہ میںزمین کا تنازعہ گلگت بلتستان اور کوہستان کے درمیان سرحدی حدبندی کا مسلہ ہے، عنایت ابدالی
غذر(پ ر) ہندراپ نالے میں زمین کا تنازع دو گاوں یا دو فریق نہیں بلکہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان سرحدی حدود کا مسلہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار معروف نوجوان رہنما عنایت ابدالی نے ایک میڈیا بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کے نام پر حکومتی جماعت یا بیوروکریٹس کو آگے کرکے مک مکا کی اجازت نہ گلگت بلتستان کے نوجوان دینگے اور نہ ہی اس مسلہ پہ غذر کے نوجوان خاموش رہینگے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت اگر اس مسلہ کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہے تو مندرجہ ذیل سیاسی شخصیات کو بھی اس جرگہ میں شامل کیے جائے۔
1۔محمد شفیع خان قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی
2.امجد علی ایڈووکیٹ سینر قانون دان و صدر پی پی پی گلگت بلتستان
3.احسان علی ایڈووکیٹ سابق صدر سپریم اہلیت کورٹ گلگت بلتستان
4. نواز خان ناجی قائد بالاورستان نیشنل فرنٹ و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی
5.نذیر احمد ایڈووکیٹ سابق نائب صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان
6.شکیل احمد ایڈووکیٹ سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان
8.بشیر خان راہنما پی پی پی گلگت بلتستان دیامر
9.حاجی حیدر خان منسٹر ایکسائز گلگت بلتستان
10فدا خان فدا منسٹر سیاحت گلگت بلتستان
11.نادر خان ایڈووکیٹ سابق امیدوار حلقہ جی بی ایل اے غذر2
12.عبدلجہان سابق نگران منسٹر
13. مولانا سلطان رائیس چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
14۔اغاشہزاد راہنما عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان
15. محمد عالم خان سیاسی وسماجی شخصیت ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ
16.عبدلعزیز نمائندہ گاؤں ہندراپ