چلاس:سسر اور داماد کے مابین گھریلو جھگڑا،فائرنگ داماد نے سسر کو قتل کر دیا ملزمان گرفتار.
چلاس ہرپن داس کالونی میں ملزمان دانش اقبال ولد اقبال ولی اور عدنان احمد ولد غلام احمد ساکنان ڈشکن ضلع استور نے مسمی نوشیر وان ولد میر باز ساکن گوہر آباد کو اسلح آتشی سے قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو ئے جن کا پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس پی دیامر شیر خان کی احکامات پر ایس ایچ او تها سٹی چلاس SIP جاوید اقبال اور ایس ایچ او تهانہ کے کے ایچ بہرام خان کی قیادت میں پولیس کی ٹیم ASi محمد مر جان اور پولیس جوانوں نے تعاقب کر کے ملزمان کو اسلح آتشی سمیت گرفتار کر کے تهانہ سٹی چلاس منتقل کر دیا گیا ملزمان کے خلاف تهانہ سٹی چلاس میں مقدمہ علت نمبر 16/20 بجرائیم 302/114/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا. اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. ایس پی دیامر نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر شاباش دی.