ہوسٹلز اور درسگاہوں کی بندش سے متاثرہ گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو ٹرانسپورٹرز لوٹ رہے ہیں، نیشنل سٹودنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان
گلگت (پ۔ر) نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے راہنماوں عنایت ابدالی، عنایت بیگ، احسان علی، رحمت جلال ، نوید سخی، علی شیر و دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس ایمرجنسی کی وجہ سے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند اور ھوسٹلز بند کرنے کی وجہ گلگت بلتستان کے ہزاروں طلباء ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث پھنس گئے ھیں نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ ابھی تک گلگت بلتستان حکومت نے ایمرجنسی سروس کےلئے احکامات جاری نہیں کی ہے۔ طلبا کو فوری طور پر سفری سہولیات فراہم کی جائے۔ اضافی بسیں چلانے کے لئے احکامات جاری کرے اور رینٹ اے کار والوں کا پابند کیا جائے کہ وہ مسافروں سے زائد کرایے وصول نہ کرے یہ بھی شکایت ہے کہ رینٹ اے کار والے پنڈی سے گلگت یک طرفہ سروس فراہم کررھے ھیں اور کرایہ بھی دوگنا وصول کررھے ھیں۔ فوری طور پر ایمرجنسی سروس شروع نہ کرنے کی صورت میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان دیگر ہم خیال تنظیموں کے ساتھ مل کر وزیراعلی کا گھیراؤ کرنے پہ مجبور ہونگے۔