عوامی مسائل

لاک ڈاون کے باعث بلتستان کے طلبہ و طالبات گلگت میں‌پھنس گئے، سکردو جانے کے لئے ٹرانسپورٹ‌ میسر نہیں‌

شگر(عابدشگری) پنجاب کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بلتستان کے درجنوں طلباء گلگت میں پھنس گئے۔ نہ رہنے کو جگہ اور نہ کھانا، طلباء کھلے آسمان تلے دن بھر احتجاج کرتے رہ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت میں پھنسے طلباء کا کہنا تھا کہ یہ سب طلباء راولپنڈی میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں پی ٹی آئی کے رہنما عالم نور حیدر کی توسط سے میسر کی گئی بسوں میں گلگت اور بلتستان کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔

 گلگت کے لئے مختص بسوں میں بھی بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کو گلگت بھیجاگیاتھا۔ یہاں پہنچ کر ہمیں پتہ چلا کہ شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ کوئی ٹرانسپورٹ کمپنی گلگت سے سکردو جانے کو تیار نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے تقریباً 40 طلباء پھنس گے ہیں۔یہاں رہائش کے لیے کوئی ہوٹل وغیرہ نہیں کھلا ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت اور فورس کمانڈر ایف سی این اے سے مطالبہ کیاہے کہ طلباء کو یہاں سے نکلنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button