عوامی مسائل

وزیر اعلی کی عدم دلچسپی کے باعث لاک ڈاون کے باوجود ہنزہ میں 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ظہور ایڈووکیٹ

ہنزہ (اجلال حسین) پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ایڈو کیٹ ظہور کریم نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے عوام لاک ڈوان اور ماہ رمضان کے باوجود 12 سے 18گھنٹے لوڈ شیڈننگ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ضلع ہنزہ کے سرکاری اداروں کے سربرہان اسپیشل لائنز کے ذریعے بجلی کے مزے لوٹ رہے ہیں،

انہوں نے کہا ہے کہ اس صورتحال کی پوری ذمہ داری وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انتظامیہ پر ہے، جنہوں نے ہمیشہ ہنزہ کی ترقی کو روکنے کی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گفتار کے قاضی بن گئے ہیں، اور ان کی عملی کارکردگی بالخصوص ہنزہ میں صفر ہے۔

انہوں نے کہا ہے نہ صرف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بلکہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر سیکریٹریز بھی ضلع ہنزہ کے عوام کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام سیاسی یتیم بن کر رہ گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ایڈو کیٹ ظہور کریم نے مزید کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا اس وقت کرونا وائریس کی عالمی وبائی بیماری کا مقابلہ کر رہے جبکہ گلگت بلتستان کے حکومت اور انتظامیہ ہنزہ کے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے تبادلوں میں مصروف ہے ہم گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے پر زور مطا لبہ کرتے ہیں کہ ضلع ہنزہ میں ماہ صیام میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ اور بغیر کسی وجہ ضلعی افسران کے تبادلوں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے محکموں سے بازپُرس کیا جائے۔ بصورت دیگر مجبورا آل پارٹی کانفرنس بلانے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button