عوامی مسائل

اشکومن میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی، جرمانے عائد

اشکومن(کریم رانجھا) ؔڈپٹی کمشنر غذر کے حکم پر تحصیلدار اشکومن کا گرانفروشوں کے خلاف کارروائی،ہزاروں کے جرمانے عائد،چکن اور سبزی فروش ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر بھاری جرمانہ لیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر غذر طارق احمد کے حکم پر تحصیلدار اشکومن منظور پیام اور عملے نے ماہ صیام کے دوران ناجائز منافع کمانے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز چٹورکھنڈ تا پکورہ بازار ایریا میں سبزی اور مرغی کے دکانوں پر چھاپے کے دوران ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے درجنوں گرانفروشوں کا چالان کیا گیا جبکہ علاقے میں سبزی لے کر آنے والے گاڑی مالکان کو بھی زائد رقم وصول کرنے پر موقع پر جرمانہ کردیا۔اس سلسلے میں عوامی سطح پر بھی بار بار شکایات منظر عام پر آرہی تھیں،کارروائی کے بعد عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔تحصیلدار اشکومن نے کہا ہے کہ دکاندار حضرات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کریں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی اور رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button