خبریں

گورنر نے انسداد ذخیرہ اندوزی اور موذی امراض‌کا پھیلاو روکنے کے آرڈیننسز پر دستخط کردیا

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے آج”The Gilgit-Baltistan COVID-19″ (Prevention of Hoarding)ordinance,2020″ اور "The Gilgit-Baltistan (Infectious Disease Prevention and Control) Ordinance, 2020”  پر دستخط ثبت کرکے باقاعدہ منظوری دی ہے۔

"The Gilgit-Baltistan COVID-19″(Prevention of Hoarding)ordinance,2020” کے نفازکے بعد متعلقہ حکام کو گلگت بلتستان میں ہر قسم ک ذخیرہ اندوزی کرنے والو ں پر سختی سے کنٹرول کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور خلا ف ورزی کرنے والے زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے مجاذ ہوں گے۔

"The Gilgit-Baltistan Infectious Disease Prevention and Control Ordinance, 2020” کے تحت صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیئے بھرپور اقدامات اٹھا سکیں گے اور ان دونوں آرڈننسز کے نفاز گلگت بلتستان کے عوام کے بہترین مفاد کے لیئے کیا گیا ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہاکہ تمام حضرات موجودہ موذی مرض کے دوران ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں اور اپنے علاقے کے بھائیوں کی بھرپور مدد کریں اور انتظامیہ کو احکامات دیئے کہ وہ ذخیرہ اندوذوں پر کنٹرول کرنے کے لیئے سخت سے سخت اقدامات اُٹھاکر علاقے کے متوسط طبقے اور غریب لوگوں کو خود ساختہ مہنگائی سے بچائیں چونکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یہ مشن ہے کہ مملکت خداداد پاکستان ریاست مدینہ کے طرز پر حکومت چلائیں، کرپشن اور غربت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں گورنر گلگت بلتستان نے عوام سے اپیل کیا کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے بابت معلومات متعقلہ حکام کو فراہم کریں تاکہ بروقت کاروائی ممکن ہوسکے اور اپنے اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کے ہدایات پر عمل کریں تاکہ گلگت بلتستان سے کورونا کے موذی مرض کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہوسکے۔ عوام محکمہ صحت اور انتظامیہ کے طے کردہ SOPs پر سختی سے عمل کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button