ماحول
ڈپٹی کمشنرنےلینڈ سلاٸیڈنگ کی وجہ سے التر نالے میں تباہ مرکو چینل کو فوری بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا
ہنزہ (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے گزشتہ روز لینڈ سلاٸیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہونے والی مرکو چینل جوکہ التر نالے میں واقع ہے کی فوری بحالی کے احکامات جاری کی ہے۔
کریم آباد کے عماٸدین سے ملاقات کے بعد ایگزیکٹیو انجینٸر محکمہ تعمیرات اور ڈپٹی ڈاکریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو فوری طور پر رپورٹ مرتب کرنے اور ہنگامی طور پر بحالی کے کام کو شروع کرنے کی حکم دیا ہے۔
یاد رہےکی گزشتہ دنوں شدید لینڈ سلاٸڈنگ سے واٹر چینل تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کا پاٸب بھی ملبے زد میں آیا تھا جس سے کریم آباد میں پانی کے بحران کا خطرہ پیدا ہوا ہے۔