خبریں

کرونا کے حوالے سے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں اموات میں اضافہ ہوا، وزیرعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت  ( پ ر) وزیرعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کنفیوژن پھیلایا جسکی وجہ سے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں قوم کو یکجاء کرنے کی ضرورت ہے لیکن نا اہل وفاقی حکومت کی آج بھی ترجیح اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنا اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی چھپ کر تصویریں بنانا ہے۔

کورونا کے حوالے سے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ چار صوبائی ممبران اسمبلی اس وباکی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے جن کے بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہیں۔

ملک میں غیر سنجیدہ لوگ حکومت میں آئے ہیں اور ہر روز سرکش لگاتے ہیں تاکہ اصلی مسائل اورانکی نا اہلی سے توجہ ہٹے۔

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ کمشنر گلگت، ایڈیشنل سیکریٹری صحت سمیت تمام آفیسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف جو کورونا سے بچاؤ کیلئے صف اول میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے کورونا سے متاثر ہوئے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وفاق میں ایک فاشسٹ حکومت ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے انتقام پر یقین رکھتی ہے۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں جسکی وجہ سے انتقامی سیاست کا شکار ہونیو الوں کو انصاف مل رہا ہے۔ ملک کے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں سے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی جس پر گلگت بلتستان اور پورے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے فیصلوں کی وجہ سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button