خبریں

مرتضی آبادہنزہ میں ایس کوم فورتھ جنریشن سروس فراہم کیا جائے، طلبہ و طالبات کا مطالبہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ)  ضلعہ ہنزہ کے گاوں مرتضی آباد کے طلبہ و طالبات نے حکومت گلگت بلتستان اور ایس کوم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فورتھ جنریشن (فور جی) انٹرنیٹ اور سیلیولر سروسز فراہم کیےجائیں۔

ایک بیان کے مطابق نوجوانوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں جس کے باعث دیگر علاقوں کی طرح ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ضلع ہنزہ کے ہزاروں طلباء وطالبات ہنزہ پہنچ چکے ہیں ملک کے بیشتر تعلیمی اداروں نے طلباء کے قیمتی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے آن لائن لیکچرز دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے بد قسمتی سے ضلع ہنزہ کا خوبصورت گاؤں مرتضی آباد دور جدید میں انٹرنیٹ فور جی سروس سے محروم ہے جس کی وجہ سے مرتضی آباد کے سینکڑوں طلباو طالبات آن لائن کلاسز سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خطرہ ہے مرتضی آباد کے اسٹوڈنٹس نے بذریعہ پرنٹ میڈیا سیکٹر کمانڈر سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن سے اپیل کیا ہے کہ ہاکوچر نگر میں نصب ایس کام ٹاور سے فور جی سروس شروع کیا جائے بصورت دیگر طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ سیکٹر کماندر ایس سی او ہماری جائز مطالبے کو ضرور پورا کریں گے اور تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button