Aug 27, 2020 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز، ایسوسیٹ پروفیسر عبدالروف مختصر علالت کے انتقال کرگئے
ہنزہ (اجلال حسین) ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز گریڈ 20کے آفیسر ایسوسیٹ پروفیسر عبدالروف مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
گزشتہ روز ہنزہ علی آباد میں محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کالجز کے اعلیٰ حکام کے علاوہ سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی عمر تقریبا56 برس تھی۔ گزشتہ ایک سال سے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز گلگت میں سرکاری ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ سوگواروں میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
مرحوم پروفیسر عبدالروف نے اپنی ملازمت کے دوران گلگت بلتستان کی مختلف کالجوں میں بھی بحیثیت پرنسپل خدمات سرانجام دی تھیں۔ مرحوم نے بالخصوص ضلع ہنزہ کے واحد ڈگری کالج علی آباد میں بحیثیت پرنسپل تعیناتی کے دوران کالج کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پروفیسر مرحوم ایک علم دوست، ہردل عزیز اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے سرکاری ڈیوٹی کے بعد علاقے کے مختلف سماجی کاموں میں رضاکارانہ طور پر دن رات سرگرم رہتے تھے۔ جبکہ اسماعیلی کونسل ہنزہ میں بھی مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔
مرحوم کی اچانک موت پر علاقے کے سیاسی، سماجی اور مذہبی اداروں کے سربراہان نے خاندان کا ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 08, 2022 Comments Off on ٹریفک حادثے میںجانبحق ہونیوالے چترال کے باسی احسان الحق کی جسد خاکی تین دنوںمیں امریکہ سے پاکستان روانہ کی جائے گی
Jun 30, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں 3.4 ارب روپے کی لاگت سے 19 ترقیاتی منصوبوںکی منظوری اور سفارش
Jun 30, 2022 Comments Off on چترال کے علاقہ آرکاری میں گلیشیائی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی
Jun 20, 2022 Comments Off on کھوت، چترا ل میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل، 1500 سے زائد باشندے مستفید ہونگے
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم