سیاست

پیپلز پارٹی کے انجینئر اسماعیل نے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا، گورنر ناکام

گانچھے ( محمد علی عالم ) پاکستان تحریک انصاف کی آخری کوشش بھی ناکام ہو گئی انجنئیر اسماعیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے مکمل انکار کر دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سابق صوبائی وزیر انجنئیر اسماعیل کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے تھے مگر ہر بار انجنئیر اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے سے انکار کیا زرائع کے مطابق گزشتہ روز گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون اپنے کسی عزیز کی فوتگی پر تعزیت کے لئے خپلو پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قیادت سے ملاقات کی اور ضلع میں سیاسی صورتحال اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی کی ساتھ ہی گورنر راجہ جلال نے انجنئیر اسماعیل کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرانے کے لئے ایک اہم شخصیت کے ساتھ دو پیغام پیغام بیھجا پہلا یہ کہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں حلقہ تین سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ پر الیکشن لڑیں دوسرا وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں پاکستان تحریک انصاف حلقہ تین میں کسی کو ٹکٹ نہیں دے گا جس پر انجنئیر اسماعیل نے صاف انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ میں ہر حال میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا جس کے بعد گورنر راجہ جلال نے انجنئیر اسماعیل کے گاؤں سلترو سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے اہم شخصیت کو رات گئے ریسٹ ہاوس بلایا اور الیکشن پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ دینے کو کہا تو اس نے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن ہے پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس پر ہم نے انجنئیر اسماعیل سے رابطہ کیا تو بتایا کہ میرا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے جتنا عزت پیپلز پارٹی نے دی پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ہر حربہ استعمال کئے ہیں مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرانے کے لئے مگر میں نے پہلے بھی انکار کیا ہے آج بھی اسی بات پر قائم ہوں انہوں نے بتایا گورنر نے حالیہ دورہ گانچھے کے موقع پر مجھے یہ پیغام تک بیھجا ہے کہ آزار حیثیت میں الیکشن لڑیں پی ٹی آئی اس حلقے سے کسی کو ٹکٹ نہیں دے گا مگر میں نے صاف انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت میں ہونے کے باوجود گلگت بلتستان میں شدید مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں وہ ایلکٹیبلز کی تلاش میں ہے مگر کوئی نہیں مل رہا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button