گولڈ نے ملکیتی چراگاہ کُنڈاہیل میں جنگلات کی کٹائی کی تردید کر دی
ہنزہ: گلمت آرگنائزیشن فار لوکل ڈیولپمنٹ (گولڈ) نے سوشل میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملکیتی چراگاہ کنڈا ہیل میں جنگلات کی کٹائی یا درختوں کو آگ لگانے کا کوئی حالیہ واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں گولڈ کے نمائندے نے کہا کہ ادارہ ہذہ پچھلے کئی سالوں سے اپنے تمام ملکیتی چراگاہوں اور پہاڑوں میں قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے محکمہ جنگلات اور دوسرے اداروں کے تعاون سے کنزرویشن کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گولڈ وزیر اعظم پاکستان کے کلین اور گرین پاکستان اور دوسرے پروگرامز کے ذریعے جنگلات کے فروغ کے لئے کو شاں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پہ ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں کُنڈاہل چراگاہ میں کچھ جلے ہوے درخت دکھائے گئے تھے۔ تاہم گولڈ نے کہا ہے یہ درختوں کی کٹائی یا جلانے کا کوئی واقعہ پچھلے کئی سالوں کے دوران پیش نہیں آیا ہے، اورگولڈ مقامی کمیونٹی کی مدد سے جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔