گلگت بلتستان

جمشید خان دُکھی نے اپنی شاعری کے ذریعے اتحاد اُمت کا پیغام عام کیا، مقررین کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے عظیم شاعر،ادیب و سپوت مرحوم جمشید خان دکھی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق تعزیتی ریفرنس میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،سیکرٹری ورکس ظفر وقار تاج،حلقہ ارباب زوق کے صدرو دیگر اراکین،مرحوم جمشید دکھی کے اہل خانہ،یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی آفیسران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس سے اظہا ر خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ جمشید خان دکھی مرحوم نے اپنی شاعری اور اپنی تحریر کے ذریعے ہمیشہ محبت وآشتی،بھائی چارے کو پروان چڑھایا۔جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان میں ترقی وخوشحالی،اعلیٰ تعلیم اور لوگوں کے اندر محبت وآشتی کا خواب دیکھا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ مرحوم نے اپنے اشعار اور افکار کے ذریعے اپنی شاعری میں ہمیشہ امن،آشتی اور محبت کا پرچار کیااور انسانی واخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی بات کی۔جس سے معاشرے میں نفرت ختم ہو۔اور محبت وبھائی چارہ آئے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ نئی نسل سمیت ہم سب کو ان جمشید خان دکھی کے ان افکار کو اپنی زندگی میں لانے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ زبان وادب کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔اور حلقہ ارباب ذوق کے ممبران سے مطالبہ کیاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ زبان وادب کے ساتھ مل کر علاقائی زبانوں اور ادب کے شعبے کی ترقی کے لیے اشتراکی طور پر کام کریں۔تاکہ مل کر زبان واد ب کی فروغ وترقی کے لیے کردارادا کرسکین۔

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ معروف شاعروادیب مرحوم جمشید خان دکھی کو شاعر امن کا خطاب دیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق تعزیتی ریفرنس میں سیکرٹری واٹرا ینڈ پاور،حلقہ ارباب زوق کے ممبران سمیت دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مرحو م کی موت سے ہم ایک اچھے انسان اور ایک نامور اور اعلیٰ پائے کے شاعر وادیب سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمشید خان دکھی نے اپنی شاعری کے ذریعے اتحاد امت کا پیغام عام کیا۔مرحوم کی اتحاد امت اور خطے کی ترقی کے لیے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی آرٹس،کلچر اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی نے کیاتھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button