خبریںعوامی مسائل
نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان سندھ زون کی پہلی کابینہ کا اعلان، بشارت مہدوی صدر منتخب
کراچی(پ ر) نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان سندھ زون کی پہلی کابینہ برائے 2023-25 کا اعلان کردیا گیا، بشارت حسین مہدوی سندھ زون کے پہلے صدر منتخب۔
کراچی، نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان سندھ زون کی پہلی کابینہ کا اعلان کردیا گیا، بشارت حسین مہدوی صدر، کریمہ بیگ نائب صدر، انمول الکریم جنرل سیکریٹری، طارق علی جوائنٹ سیکریٹری، رئیس شاہ سیکرٹری فنانس، شیرزاد ولی سیکرٹری ایونٹ مینجمنٹ، اسماعیل خان سیکرٹری ایجوکیشن، علی احمد جان سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن، عارفہ لطیف سیکرٹری خواتین اور حبیب مظاہر سیکرٹری آرٹس اینڈ کلچر منتخب ہوئے۔
نو منتخب صدر بشارت حسین مہدوی نے کابینہ و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا دین و ایمان اور جینا مرنا گلگت بلتستان سے ہے۔ گلگت بلتستان کی زمینوں اور وسائل کی حفاظت اور مظلوم محنت کش عوام کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو زمہ داری عائد کی گئی ہے اس کے لئے میں نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان سندھ زون کے اراکین اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا انتہائی مشکور و ممنون ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اس بھروسے و اعتماد کو ہمیشہ قائم رکھا جائے گا۔ پارٹی کی مظبوطی، فعالیت، اسکے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور سرزمین گلگت بلتستان کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔
نو منتخب کابینہ اور عہدیداران آئندہ اتوار کو متوقع حلف برداری تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔