عوامی مسائل

مسائل لے کر سرکاری دفاتر آنے والی خواتین کی مدد کرنے اور ان کو بہترین ماحول فراہم کرنے کا عزم

نگر(اقبال راجوا) سرکاری دفاتر میں مسائل لے کر آنیوالی خواتین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مکمل طور پران کی مدد کےلئے بہترین ماحول بھی فراہم کیا جائےگا،ضلع نگر کے تینوں تحصیلوں میں صحت اور تعلیمی اداروں میں خواتین کے  مسائل حل کرنے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھوں گی۔ضلع نگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تعینات  ہونیوالی اسسٹنٹ کمشنر نیلم علی کابھر پورعزم کا اظہار۔ اپنے دفتر میں میڈیا کو ایک انٹروئیو کےدوران ان کا کہنا تھا کہ نگر ایک انتہاٸی خوبصورت ضلع ہے   یہ سیاحوں کا مسکن ہے اس کی قدرتی خوبصورتی کو قاٸم رکھنا لازمی ہے مجھے آئے ہوئے ابھی دوسرا دن ہے میڈیا کا انٹرویو کرنا اور خوش آمدید کہنا میرے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ میں ضلع نگر کے تینوں تحصلیوں میں جاکر عوام بالخصوص خواتین کےلئے سرکاری ہسپتالوں اورتعلیمی درسگاہوں میں جو بی مسائل درپیش ہیں ان کو ہر ممکن کوشش کر کے حل کروں گی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میں مکران صوبہ بلوچستان سے سیدھا بلتستان  آئی اور 2مہینے تک بلتستان میں کام کیا اور علاقہ موسم اور دیگر معاملات کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہو یا مرد آفیسر کی زمہ داریاں ادا کرنے کی بات ہے بطور خاتون میں صنف آہن ہوں انشاءاللہ نگر میں جب تک رھوں گی نگر کے عوام کی خدمت بھر پور انداز میں کرتی رھوں گی۔ انہوں کہا کہ  نے ڈونگ داس کے معاملے پر  لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سامنے آئی جس پر آج نگر سے عمائیدین کو بلوایا ہے تاکہ مکمل معلومات لے کر ڈونگ داس معاملے کے لااینڈ آرڈر کو قابو میں رکھا جائے۔ نگر کو پلاسٹک فری زون بنانے کےلئے بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا اس سلسلے میں میں پورے نگرکے دورے کروں گی ۔ اپنے دورں کےدوران سرکاری اداروں کے اندر معاملات کو بہتر کرنے کےلئے بھر پور کردار ادا کروں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری دفاتر میں مسائل لے کے آنیواے خواتین کی مکمل حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی مدد کےلئے ماحول بھی فراہم کیا جائےگا۔ انہوں نے نگرکی پڑھی لکھی خواتین سے کہا کہ وہ پڑھ لکھ کر ایسی سیٹوں پہ پاکستان کے کسی بھی ضلع میں خدمات انجام دیں میں اس سلسلے میں ان خواتین کو ہر قسم مدد و معاونت اور معلومات بھی فراہم کرسکتی ہوں ۔ 
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button