بلاگزسیاحت

درکوت پولوگراؤنڈ ۔ کسی بڑے فیسٹول کا منتظر

درکوت پولو گراؤنڈ تحصیل یاسین، ضلع غذر، گلگت بلتستان میں واقع ہے۔

یہ پولوگراؤنڈ اپنے محل وقوع کی بنیاد پر اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ گراؤنڈ کے چاروں طرف اونچے پہاڑ ۔ ۔ ۔  یوں لگتا ہے کہ قدرت نے انتہائی خوبصورتی سے مضبوط دیواریں کھڑی کی ہو ں اور ان دیواروں پر سفید برف کے گلیشیرز، بہتے چشموں اور گرتے ندی نالوں کی نقش و نگار ی کی ہو۔ پولوگراؤنڈ کے سامنے دور تک پھیلی سرسبز و شاداب میدانی علاقہ پوروسٹینگ،  جو عموماً پالتو جانوروں سے بھرا ایک انتہائی پر سکون ماحول فراہم کرتا ہے۔ قدرت کے اس کرشماتی تخلیق کو دیکھ کر انسان کچھ لمحو ں کے لئے اپنا دکھ درد سب بھول جاتا ہے، اور اس کی آغوش میں کہی کھو جاتا ہے۔ اس پولوگراؤنڈ سے محض بیس سے پچیس میٹر دوری پر موجود ٹھنڈا چشمہ اور شیشے سے بھی صاف پانی کھلاڑیوں کی تھکن دور کرنے میں اپنی کسر نہیں چھوڑتی۔ تپتی دھوپ میں کھیل کود سے فارغ ہو کر کھلاڑی جب اپنے چہرے پر چشمے کے ٹھنڈے اور صاف پانی سے چھینٹے مارتے ہیں ، تو یک دم چہرے پر تازگی آجاتی ہے، گویا کسی نے کمپوٹر کا ری فریش (Refresh) بٹن دبا دیا ہو ۔ ۔ ۔ اس گراؤنڈ کی انفرادیت اس لئے بھی ہے کہ اس کے قریب یا آس پاس رہائشی گھر بھی نہیں اور ناہی کوئی کھیت ۔ ۔ ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ گراؤنڈ کیمپنگ، ثقافتی میلے، ثقافتی شوز اور اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے سالانہ پکنک (اسٹڈی/مطالعاتی ٹورز) کے لئے یہ ایک بہترین اور موزوں جگہ ہے، کیونکہ فٹ بال، والی بال اور کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ اور اس کے ساتھ جڑا چشمے کا ٹھنڈا اور صاف پانی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔ ٹرانسپورٹ پارکنک کی وسیع جگہ موجود ہے۔

 پولوگرؤنڈ کےدونوں اطراف بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے بھی اس علاقے کی خوبصورتی اور سیاحتی ضروریات پوری کرنے کے لئے بہت ضروری ہے، جو کہ اب تک اس سہولت سے محروم ہے۔

لیکن یہ خوبصورت پولو گراؤنڈ کسی بڑے فیسٹول کا منتظر ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت حکومت گلگت بلتستان نے کئی دفعہ وعدہ کرنے کے باوجود کسی بھی طرح کا کو ئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کرا سکے۔ اس کے علاوہ پرائیوٹ آرگنائزرز کا رجحان بھی اس خوبصورت گراؤنڈ کی طرف بہت کم، بلکہ نا ہونے کے برابر دیکھائی دیتا ہے۔ اگر اس پولوگراؤنڈ کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ شندور پولوگراؤنڈ کے بعد دوسرا بڑا قدرتی گراؤنڈ ہو گا۔

قارِئین  کی دلچسپی کے لئے اس گراؤنڈ اور اس کے اردگرد موجود علاقہ پوروسٹینگ اور قدرتی مناظر  کے کچھ تصاویر بھی منسلک کردیتا ہوں، تاکہ آپ اس سے محفوظ ہو سکیں۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button