سیاست

ن لیگ گلگت بلتستان میں پڑ گئی بڑی پھوٹ، دو دھڑے آمنے سامنے

پاکستان مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان تنظیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے سابق ڈپٹی سپیکر محمد جعفر اور موجودہ وزیر انجینئر انور خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوے دونوں کو پارٹی سے بے دخل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ن لیگ کےجنرل سیکریٹری حاجی اکبر تابان نے سابق وزیر اعلی کے فیصلے کو "ذاتی عناد” کا شاخسانہ قرار دیتے ہوے جاری کردہ نوٹفیکیشن کو رد دیاہے اور جعفر اور انور کی پارٹی رکنیت فوراً بحال کردی ہے۔

دونوں اطراف سے الزامات کی بوچھاڑ۔

حاجی اکبر تابان، محمد جعفر اور انجینئر انور کے مطابق سابق وزیر اعلی پارٹی کا خودساختہ اور
جعلی صدر بنا ہوا ہے اور مضحکہ خیز نوٹیفیکیشن جاری کر رہا ہے۔

دوسری طرف حفیظ الرحمن نے جعفر اور انور پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سابق وزیر اعلی نے محمد جعفر پر "فرقہ وارانہ پارٹی کے حق میں دستبردار ہونے” کا جبکہ انجینئر انور پر "نسل پستی” کا الزام لگایا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button