کالمز

صحافت بیتی

تحریر: خادم حسین 
صحافی کسی بھی سماج کا اہم فرد ہوتا ہے جس کا کام معاشرے میں آگہی دینا اور حالات و وقعات سے لوگوں کو باخبر رکھنا ہوتا ہے. بطور صحافی کسی کے لیے بھی یہ عمل سہل نہیں ہوتا کہ وہ غیر جانبداری سے حقائق لوگوں تک پہنچاٸے یہ کام نہ صرف مشکل ہے بلکہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے بعض اوقات تو یہ دشمنی اور قتل و غارت گری تک چلاجاتا ہے. کبھی بھی صحافی اپنے پیشے کو اپناتے ہوٸے یہ نہیں کہتا کہ میں معروضی حقاٸق بیان  کرتے ہوٸے تامل سے کام نہیں لوں گا. یہ مرحلہ کافی مشکل اور جان خطرے میں ڈالنے نیز معاشی طور پر مفلوک الحال ہونے کے مترادف ہے ۔ پاکستان میں جس طرح صحافت کی پرورش ہوٸی وہ بھی کسی دکھی داستان سے کم نہیں ہے. اواٸل زمانہ سے ہی صحافی قتل ہوٸے، دباٶ میں لاٸے گٸے اور میڈیا انڈسٹری کو کمرشلاٸز کرکے صحافت کو پیسوں اور اقتدار کی اکھاڑ پیچھاڑ کا زریعہ بنایا گیا ۔ 
پاکستان کے قیام سے ہی صحافت کو دبانے کی کوشش کی جاتی رہی یہ سلسلہ اب بھی زور و شور سے رواں ہے ۔ قیام پاکستان کے شروع سے ہی صحافت کو دباٶ میں رکھنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال ہوٸے سول اور عسکری حکومتوں نے کھل کر اپنے موقف کے خلاف لکھنے اور بولنے والے صحافی حضرات کو تختہ مشق بنا ڈالا ایک رپورٹ کے مطابق جولاٸی 1951 سے جون 1952 تک روزنامہ آفاق ، احسان، زمیدار، کو تقریبا 3 لاکھ نقد عطیات دیے گٸے نیز من پسند اخبارات کو خریدنے کے لیے بہت سے اشتہارات بھی دیے گٸے جس سے عوام کو اصلیت اور حقاٸق پتہ نہ چل سکے 
اس سے یہ بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں شروع سے ہی صحافت پروان نہیں چڑ سکی جس کا خمیازہ آج تلک سب بھگت رہے ہیں 
1948 کو فیض احمد فیض کو گرفتار کیا گیا وہ ان دنوں روزنامہ امروز کے ایڈیٹر تھے اس اخبار پہ چھپنے والی ایک خبر سے حکومت کو اعتراض تھا اسی طرح 1949 میں سفینہ لاہور کو بند کردیا گیا جس پر بھی بے بنیاد خبر نشر کرنے کا الزام دھرا گیا 
13 مٸی 1978 کا دن ہی سیاہ ہے صحافتی ادوار کے لیے کیوں کہ اس دن فوجی عدالتوں نے سرسری سماعتوں کے بعد چار صحافیوں کو کوڑوں کی سزا سناٸی تھی ان صحافیوں میں مسعود اللہ خاں ، اقبال احمد جعفری، نعیم ہاشمی اور ناصر زیدی شامل تھے اگر تمام ادوار کا سرسری جاٸزہ لیں تو ہم بخوبی جان سکتے ہیں کہ صحافی برادری نے آج تک کس قدر قربانیاں پیش کی ہیں یہ ایک طویل فہرست ہے شروع ایوب کے دور سے بھی کریں تو صحافت پابند سلاسل نظر آٸے گی اس دور میں میڈیا پر تابڑ توڑ حملے ہوٸے اور قبضے کیے گٸے میڈیا انڈسٹری پر اس کے تحت ملک کے سب سے بڑے خبر رساں ادارے PPA کو سرکاری قبضہ میں لیا گیا. 
یحی کا دور بھی کافی صبر آزما تھا ایک فوجی کارواٸی کے بعد میڈیا پر سنسرشپ لگا دی گٸی اور خبریں سنسر شب کے بعد نشر کی تاکید کردی گٸی 
1971تا 1977 میں بھٹو نے نہ صرف وہی رویہ روا رکھا بلکہ کٸی بڑے ایڈٹرز کو برطرف کردیا اسی طرح حریت اور ڈان کراچی کے چیف ایڈیٹز کو گرفتار کیا اس دور میں مجیب الرحمن شامی بھی گرفتار ہوٸے جو بعد میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر بنے یہ سلسلہ ضیا ء الحق کے زمانے میں بھی جاری رہا اور مزید صحافیوں پر پابندیاں لگی اس دور میں سنسر شب مزید بڑھا دی گٸی اور پریس ایڈواٸس کا سلسہ شروع ہوا یہ تک بتایا جاتا ہے کہ سرکاری نماٸندہ خبر ہی کاٹ دیتا تھا ۔ بے نظیر ملک کی وزیر اعظم دو دفعہ بنی پہلا دور 1988تا 1990 اور دوسرا دور 1993 تا 1996 تک کا ہے یہ دور سیاہ دور تھا اور بھر پور انتقامی کارواٸیاں ہوٸی صحافیوں کے خلاف ۔ بے نظیر کے دور میں سندھ میں مظہر حسین نواٸے وقت کے اور احمد خان ppi کو قتل کیا گیا اسی طرح اسلام آباد کے رپورٹر حامد میر کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے علاٶ ہفت روزہ تکبیر کے مدیر صلاح الدین کو باز نہ آنے پر قتل کردیا گیا ۔ نواز شریف دور بھی تشدد اور جبر سے مملو ہے انکی پارٹی کے طلبہ نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بعض میڈیا دفاتر میں حملہ کیا گیا اسی طرح ppp کے حامی اخبار مساوات کے اشتہارات بن کیے گٸے ۔ مشرف دور نسبتا اچھا دور ہے میڈیا کے لیے جس میں کم سے کم تشدد اور جبر ہوا پھر بھی صحافی قتل ہوٸے اس دور میں مشرف نے صحافیوں کو کنڑول کرنے کے لیے ہتک عزت کا قانون پریس کونسل آف پاکستان آڈیننس 2002 نافذ کیا پاکستان میں tv چینلز اور fm ریڈیو کا قیام مشرف ہی کے سر جاتا ہے ۔ ملک میں صحافیوں کے قتل کی رودات کافی دلخراش ہے شروع اگر 1994 سے کریں تو سر فہرست صلاح الدین کا نام ہے جن کو دفتر کے باہر گولیوں سے نشانہ بنایا گیا وہ MQM کے خلاف لکھتے تھے۔ 6 دسمبر 1996 کو روزنامہ پرچم کے بزنس مینجر محمد صمدانی کو بھی قتل کیا گیا قتل کرنے والے روزنامہ پرچم کے ایڈیٹر کو مارنا چاہتے تھے ٹارگٹ نہ ملنے پر صمدانی کو مار گٸے یکم فروری 2002 کو کراچی میں امریکی وال سٹریٹ جرنل کا بیرو چیف ڈینل پرل اغوا کے بعد قتل ہوا اسی طرح 2003 میں فری لانس لکھاری فضل وہاب کو منگورہ میں دکان کے باہر گولیوں سے قل کیا گیا  مزید براں 2005 کو FATA میں دو صحافی قتل ہوٸے اسی حملے میں دو صحافی زخمی بھی ہوٸے 2007 میں ایک افغان صحافی کو ہنگو میں قتل کیا گیا اسی سال محبوب خان ایک خود کش حملے میں شہید ہوٸے ۔ یہ نہ تھمنے والا سلسلہ آج تک جاری ہے اس میں خاص کر سندھ کی دھرتی شامل ہے جو ہمیشہ سے صحافتی کاموں کے لیے کٹھن رہی ہے سندھ میں وقتا فوقتا صحافی قتل ، اغوا اور ان کو تشدد کیا جاتا ہے سن 2012 کو سندھ کے علاقے خیر پور میں کارنر میٹنگ پر مسلح افراد کی فاٸرنگ سے دھرتی tv کے رپورٹر مشتاق خند شہید جبکہ 3 صحافی زخمی ہوٸے 
اس سال بھی سندھ میں صحافیوں کے لیے اچھی خبریں موصول نہیں ہوٸی کٸی صحافی دباٶ کا شکار رہے کٸی تشدد کا نشانہ بھی بنے اور خاص طور پر جان محمد کی جنہوں نے ہمیشہ سچ دیکھایا دوسرے صحافیوں کے لیے نمونہ تھے نڈر اور بے باک تبصرے اور رپورٹنگ کرتے تھے آخر کار پیشہ سے وفادری کی سزا دے کر جان سے مار دیا گیا اور آج تک کوٸی خاطر خواں کارواٸی عمل میں نہیں آسکی جس کا ہمیشہ فاٸدہ جاگیر داروں ، نوابوں اور سیاست دانوں کو ہوتا رہا. بہر حال صحافت جان جوکھوں کا کام ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button