گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہنزہ نگر میں مکمل ہڑتال، مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے

unnamed
ہنزہ نگر (بیور و رپورٹ ) گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ نگر میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال،بازار، مارکیٹیں بند، سڑکیں سنسان، ٹرانسپورٹ معطل مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ، تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ نگر کے زیر اہتمام ضلع ہنزہ نگر بھر میں بھی گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا یا گیا۔ اس سلسلے میں ہنزہ نگر کے طول عر ض میں دکانیں ،بازار اور مارکیٹیں بند رکھی گئیں۔سڑکوں پر ٹریفک بند تھی۔جس کے باعث سڑکیں سنسناں ہو گئیں ٹرانسپورٹ پورا دن معطل رہا اور مسافروں سفر کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف ہڑتال کے دوان ہنزہ نگر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ۔
احتجاجی مظاہروں سے کامریڈ با با جان، ممتاز نگر بروشال نیشنل موومنٹ کے کنوینئر انور حسین برچہ ،کریم خان صد ر مسلم لیگ ق ،کامریڈ اجلال حسین، نصرالدین اعلی نمبر دار کریم آباد، حاجت علی ،ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر خوش آمدین ،بازار ایسو سی ایشن کے صدر سلمان و دیگر نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا۔ چھلت نگر، سمائیر ہوپر اور کریم آباد میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما کامریڈ با با جان و دیگر نے کامیاب ہڑتال پر ٹرانسپورٹرز، عوامی نمائندوں و دیگر افراد کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم اور عوام کو اشیاء خوردو نوش کے حصول میں شدید مشکلات در پیش رہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button