گلگت بلتستان

استور، گشٹ بالا، میں آتشزدگی کے متاثرین کے لیے امداد کی پہلی کھیپ پہنچادی: ہلال احمر

گلگت(پریس ریلیز)گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ کی ہدایت پر ہلال احمر گلگت بلتستان نے گشٹ بالا استورفائر ڈیزاسٹر کے متاثرین کو امداد کی پہلی کھیپ پہنچا دی، ہلال احمر ڈیزاسٹر منجمنٹ سیل استور کی ٹیم نے متاثرین فائر ڈیزاسٹر میں ٹینٹ،ترپلین شیٹس،واٹر کینس،کچن سیٹ،کمبل،سٹاو،اور بکیٹس تقسیم کر دئیے ، 8 اکتوبر کو آگ لگنے سے گشٹ استور کے 18 گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے تھے جس کی وجہ سے 164 افراد بے گھر ہوگئے اور سرد موسم میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور تھے سامان جل جانے کی وجہ سے متاثرین نا مساعت حالات کا شکار ہو گئے تھے۔ہلال احمر گلگت بلتستان نے اپنے طریقہ کار کے مطابق متاثرین کی بحالی کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر گلگت بلتستان آصف حسین نے کہا کہ متاثرین کی بحالی ہمارا اولین مقصد ہے گورنر گلگت بلتستان کی ہدایت پر ہلال احمر کی ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کی بحالی کا آغاز کر دیا ہے ، سیکریٹری ہلال احمر گلگت بلتستان و سابق مشیر تعلیم نورالعین نے کہا ہیکہ ہلال احمر گلگت بلتستان متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم گلگت بلتستان میں کسی بھی آفت کے موقع پر حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ گشٹ استور کے متاثرین سخت اور مشکل حالات کا شکار ہیں انہیں فوری طور پر ریلیف کی ضرورت ہے، ہم نے ابتدائی طور پر متاثرین کی بحالی کیلئے سامان پہنچا دیا ہے لیکن متاثرین کی ضروریات بہت زیادہ ہیں اس لئے حکومت اور دیگر فلاحی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button