گلگت بلتستان

پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جوٹیال میں خواتین سراپا احتجاج، شاہراہ قائد اعظم بند

گلگت (نمایندہ پامیر ٹایمز) نام نہاد صوبہ گلگت بلتستان کے دارالحکومت گلگت کے ایک اہم علاقے، جوٹیال، میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں. ایک گھنٹے سے شاہراہ قائد اعظم بند رکھنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گلگت رانا رضوان کی تحریری یقین دہانی پر خواتین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا.

گلگت کے اسسٹنٹ کمشنر رانا رضوان نے خواتین کو بتایا کہ پانی کی عدم فراہمی کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور ہر ہفتے بجلی اور پانی کی ترسیل کے معاملے کی نگرانی کی جائیگی.

water-crisisہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوے خواتین کا کہنا تھا کہ پچھلے چار مہینوں سے ان کے علاقے میں پانی فراہم نہیں کیا جارہا اور یہ کہ وہ ٹینکر میں پانی منگوا منگوا کر عاجز آچکے ہیں. انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی کا معاملہ بہت بار عوامی اور انتظامی نمائندوں کے سامنے اٹھایا جا چکا ہے لیکن حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں. خواتین کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی مجبور ہو کر سڑکوں پر نکلی ہیں.

یاد رہے کہ گلگت شہر سے قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان کونسل میں گلگت شہر کے متعدد ممبرز موجود ہیں لیکن شہر میں سہولیات عامہ میسر نہیں ہیں اور چند علاقوں کے علاوہ ہر طرف لوگ مسائل کا شکارہیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button