گلگت بلتستان
چترال کوگلگت بلتستان سے ملانے والاواحدراستہ شندورٹاپ ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا
چترال (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان زمینی رابطہ آج شندور ٹاپ سے بحا ل ہو گیا ۔ شندور ٹاپ پچھلے پانچ ماہ سے بند تھی جو کہ گزشتہ روز چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیاگیا ہے۔ شندور ٹاپ میں برف کے باعث چترال کا گلگت بلتستان کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع تھا جس کی وجہ سے چترال کے عوام کو سخت سفری مشکلات درپیش تھے ۔ شندور ٹاپ کھلتے ہی چترال سے گلگت بلتستان کے لیے چھوٹی گاڑیوں کی سروس شروع ہوگئی۔چترال کے عوام نے نیٹکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت سے چترال کے لیے جلد نیٹکوکی بس سروس شروع کی جائے تاکہ عوام سفری مشکلات سے بچ سکے۔