ماؤں کا عالمی دن
پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے لوگ اپنی ماؤں کو ملیں گے ان پر پھول نچاور کریں گے اور ان سے اظہار عقیدت کریں گے۔ماں ایک ایسا انمول رشتہ ہے کہ اس کا دنیا میں کوئی متبادل ہو ہی نہیں سکتا۔
آج ماؤں کا عالمی دن ہے مگر ہماری ماں نے تو ہماری ساتھ بے وفائی کی ۔ وہ ہمیں چھوڑ کر ایک ایسی سفر پر چلی گئی جہاں سے کوئی واپس نہیں آیا۔ ماں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج تم بہت یاد آتی ہو کا ش تم زندہ ہوتی میں تم سے گلے ملتا خوب پیار کرتا اور آپ کو محلصانہ محبت کے مزے لوٹتے ۔
چاہے جتنا بھی صبر کرنے کی کوشش کی جائے مگر دل صبر نہیں کرتا اور تمھیں بار بار یاد کرتا ہے۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپ کی قبر کو جنت الفردوس کا ایک تکڑا بنائے اور تمھیں عریق رحمت کرے۔
تمام دوستوں سے التماس ہے کہ میری پیاری امی جان کی مغفرت کیلئے دعا کرے اور ہمارے لئے بھی دعا کرے کہ اللہ تعالی ٰ اس عظیم سانحے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔
میں اپنے تمام دوستوں سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ اپنی والدین کا بہت حیال رکھیں اور حاص کر والدہ کو تو بالکل ناراض نہ کرے کیونکہ رشتوں کا قدر بچھڑ جانے کے بعد پیدا ہوتا ہے ۔
آج میری ماں اس دنیا میں نہیں ہے میں ایسا محسوس کرتا ہوں کی میرا کوئی بھی نہیں ہے اور میں باالکل اکیلا ہوں۔
تمام ماؤں کو میرا مودبانہ سلام اور مجھے بھی بیٹا سمجھ کر دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ماں کی بچھڑنے کی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور ہمارے دل کو سکون عطا فرمائے۔آمین۔
دعا کا طلب گار۔ گل حماد فاروقی و اہل حانہ