گلگت بلتستان

مجلس وحدت المسلمین اورآئی ایس او کے زیر اہتمام گلگت میں "امریکہ مردہ باد” ریلی

گلگت(مون شیرین) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت زون کے زیر اہتمام امریکہ مردباد ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامع امامیہ مسجد سے بعد از نماز شروع ہوئی جو بے نظیر چوک سے ہوتی ہوئی خزانہ روڈ پہنچی۔ اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُتھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ ، اسرائیل اور ایک نجی ٹی وی چینل کے خلاف نعرے درج تھے اور مظاہرین نے امریکہ ، اسرائیل اور نجی ٹی وی چینل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔OLYMPUS DIGITAL CAMERA
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین قمبری ، ڈوثرنل صدر آئی ایس او مدثر عباس حیدر اور دیگر مقرین نے کہا کہ16مئی 1948 کو امریکہ نے اپنے ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا تھا اور آج اسرائیل کے ناجائز وجود کا دن ہے۔ امریکہ عالم اسلام کا دشمن ہے یہ دہشت گرد ملک مسلمانوں کے خاتمے کے درپے ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام عالم اسلام اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور دشمنا ں اسلام برطاینہ، امریکہ اور اسرائیک کے خلاف آواز بلند کرے ۔ مگر افسوس کہ ہمارے حکمران امریکہ اور صہیودی کے غلام بن کر رہ گئے ہیں۔ عوام کے مفادات کی بجائے امریکہ کے مفادات کو عزیز رکھتے ہیں۔ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور دوست ملک ہے ایران نے پاکستان کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے پاکستان کو گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ہمارے حکمرانوں نے ملک کی گیس کی فراہمی کی بجائے یہودیوں کے ایجنٹ بننے کو ترجیح دی ہے۔ مقررین نے مذید کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل جیو یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور یہ چینل اسرائیل کی مدد سے چل رہا ہے اسرائیل کا اس چینل نے حضرت محمد اور ان کے آل کے شان میں گستاخی کی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ کی مدد سے چلنے والے  چینل کو فوری بند کیا جائے۔ ریلی کے آخر میں امریکی صدر کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button