گلگت بلتستان

گلگت، سگریٹ فروشوں نے نئے مالی سال سے قبل زخیرہ اندوزی کے ذریعے لاکھوں کما لیے

گلگت (اے آر بخاری سے) سگریٹ کی بلیک مارکیٹنگ عوام سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔  

گلگت بلتستان میں سگریٹ ڈیلرز نے نئے مالی سال کی آمد سے قبل کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ ذخیرہ کرکے مصنوی بحران پیدا کرکے چند روز میں عوام سے لاکھوں روپے اضافی وصول کرلیے۔

بجٹ میں معمولی اضافے کی آڈ میں خود ساختہ قیمت مقرر کرکے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور مقامی انتظامیہ نے صورتحال پر پرسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

گلگت سمیت دیگر اضلاع میں اچانک سگریٹ کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ CAPSTAN کی ایک ڈبی جس پر کمپنی نے 38 روپے قیمت مقرر نرخ درج کی ھے 55 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

محمد ادریس، ایک مقامی شہری، نے بتایا کہ سگریٹ مافیا مقامی انتظامہ کی ملی بگھت سے اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر رہی ہے۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ چراغ الدین کا کہنا ہے کہ درج قیمت سے زیادہ رقم لی گئی تو تاجر کے خلاف کاروئی کی جاے گی۔

گلگت بلتستان میں سالانہ کروڑوں روپے کی سگریٹ فروخت ھوتی ھے اور غیر ملکی اور ملکی ساختہ سگریٹ بڑے پیمانے پر دوست ملک چین سمگل کی جاتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button