گلگت بلتستان
اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے لیے کور کمیٹی تشکیل دی جائیگی: مہدی شاہ
گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ صوبائی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی عوام دوست کارکردگی کے بنیاد پر حصہ لے گی۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے حوالے سے صوبائی سطح پر کور کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو مرکزی قیادت کو آئندہ الیکشن میں دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے حوالے سے سفارشات پیش کریگی ۔ گلگت بلتستان میں آئندہ قانو ن ساز اسبلی کے الیکشن میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حصہ لینے کیلئے تشکیل دی جانے والی صوبائی کور کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر سفارشات مرکزی قیادت کو پیش کریگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چےئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی وفاقی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے حکمت عملی مرتب کریگی پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کاری کو یقینی بنائیگی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی نے جمعیت علماء اسلام کے کرمزی رہنما مولانا عطاء الرحمن اور جمعیت علماء اسلام کی صوبائی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمتی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے ا پنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کرنے اور گلگت بلتستان کی فلاح وبہبود کیلئے جو انقلابی اقدامات کیے انکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو داخلی خود مختاری دیا اور صوبائی حیثیت دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہی گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنائیگی۔ وزیراعلیٰ نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عطاء الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت بھی قومی اسمبلی ، سینٹ اور اپنے منشور میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور مسائل کے حل مرکزی سطح پر جدوجہد کریں اور اپنی آواز اٹھائیں تاکہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کو بھی دیگر صوبوں کی طرح آئینی صوبائی حیثیت مل سکے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ممبران اسمبلی نے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ خصوصاً قیام امن کیلئے جمعیت علماء اسلام کی کوشش قابل تحسین ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مواضلات کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے بھی یقین دہانی کرائی ہے خصوصاً وزیراعظم پاکستان سے حالیہ ملاقات بہت حوصلہ افزء رہی ہیں ان ملاقاتوں میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے بھر پور تعاون کریگی وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں بہتر مواصلاتی نظام کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے کرنے والے جماعتیں الیکشن میں کامیابی حاصل کریں ضروری نہیں کی آئندہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو انداز ہوجائیگا کہ عوام کس جماعت پر اعتماد کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے دیگر صوبوں سے زیادہ با شعور ہیں ان کو پتہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کس سیاسی جماعت نے کی ہے اور شروع سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کیلئے کس جماعت نے عملی اقدامات کئے ہیں۔ زبانی دعووں سے گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میڈیا نے گلگت بلتستان کے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کی طرح تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو مسترد کرئینگے۔
ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عطاء الرحمن نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن کیلئے جو اقدامات کیے ہیں صوبائی حکومت نے دل آزار تقاریر روکنے اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنے کیلئے قانون سازی کی وہ تمام دیگر صوبوں کیلئے مثال ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی۔