گلگت بلتستان
مہدی شاہ اور محکمہ تعمیرات نے مشکن اسٹیل پل کے ساڑھے چار کروڑ روپے خرد رد کر دئیے: فرمان علی خان
استور (سبخان سہیل) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ اور محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان کی ملی بھگت سے ضلع استور ساڑے چار کروڑ کا فنڈ مشکن اسٹیل برج کے نام سے خرد برود کیا گیا۔مشکن کے مقام پہ واقع آرسی سی پل جو کہ ایک سال قبل ناقص تعمیراتی حربوں کا شکار کرپٹ مافیا کی وجہ سے اپنی جگہ سے کسک گیا تھا جس کی انکوائری کمشن بھٹایا گیا ۔ جو کہ زمہ داروں کے خلاف کروائی نہ کرنے کی وجہ سے اسی جگہ پاک آرمی کی جانب سے دیا جانے والا اسٹیل برج بھی اسی کرپٹ مافیا کے ہاتھوں یہ پل بھی تباہ حالی کا شکار ہوا۔پاکستان مسلم لیگ ضلع استور کے صدر فرمان علی خان کی صحافیوں سے گفتگو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکن پل کے حوالے سے صاف و شفاف انکوئری کمشن مقرر کیا جائے اور اس میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس پل کی افتتاح کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خود سائید پر آئے تھے۔اس وقت انکو اس پل کی حلت پر توجہ دینی چاہئے تھی۔لیکن ایسا نہیں کیا گیا کیونکہ وہ خود اس مافیا میں سرفہرست تھے۔ ان ہی کی آشرباد سے یہ پروجیکٹ تباہ حالی کا شکار ہے۔اس لئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان از خود اس انکوئری میں شامل ہو کر اصل کرپٹ مافیا کو بے نقاب کرتے ہوئے قانونی کاروائی کی جائے۔ میں پوری استوری قوم کی جانب سے فورس کمانڈر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسٹیل پرج کو مشکن کے مقام سے نا ہٹائیں۔ بلکہ اس برج کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔#