گلگت بلتستان

الیکشن کمیشن کا سیمینار پیپلز پارٹی کا اجتماع ہے، حفیظ الرحمن، ناجی اور کریم خان نے بائیکاٹ کر دیا

گلگت ( بیورو چیف ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی چیف آر گنائزر حافظ حفیظ الرحمان نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سیمنا ر کو پا کستان پیپلز پارٹی کا اجتماع قرار دے کر بائیکاٹ کر دیا ۔ قوم پرست رہنما و گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر نواز خان ناجی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کریم خان کے کے نے بھی حفیظ الرحمان کے موقف کی تائید کر تے ہوئے سیمنار کا بائیکاٹ کر دیا ۔ الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کمپیوٹرائز ووٹر لسٹوں کے حوالے سے سیمنار کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ سٹیج پر وزیر اعلی سید مہدی شاہ ‘ سپیکر وزیر بیگ اور وزیر قانون ڈاکٹر علی مدد شیر کو بٹھانے پر ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے لہذا سٹیج پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے زمہ داروں کو بٹھایا جائے ‘ ہم پی پی پی کی کسی تقریب میں شرکت کے لئے نہیں آئے ہیں اور مہدی شاہ کو بھی سٹیج پر بیٹھے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں جس پر وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا کہ اگر آپ کو مجھے سٹیج پر بیٹھے دیکھنا پسند نہیں تو آپ یہاں سے جا سکتے ہیں جس پر حفیظ الرحمان ‘ نواز خان ناجی اور کریم خان کے کے بائیکاٹ کر کے چلے گئے ۔ بعد ازاں انتظامی آفیسران نے انہیں بتایا کہ ن لیگ کے حفیظ الرحمان کے لئے الگ سے بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button