گلگت بلتستان
سوست ڈرائی پورٹ یانگ جامن اور میر غضنفر کی جاگیر نہیں ہے، ایڈوکیٹ ظہور کریم
ہنزہ نگر(بیورو رپورٹ) مشہورمعروف قانون دان ایڈوکیٹ ظہور کریم نے کہا سوست ڈرائی پورٹ ٹرسٹ 342 شیر ہولڈروں کی ملکیت ہے جس میں زمین مالکان بھی شامل ہیں، ینگ جامن اور میرغضنفر علی خان کی جاگیر نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ینگ جامن اور میر غضنفر علی خان نے پچھلے 15سالوں سے زائد عرصے میں شیر ہولڈرز اورزمین مالکان کو سوا ء دُکھ کے کچھ نہیں دیا ان کو چاہیے کہ زمین اور شیر ہولڈرز کو پورٹ سے کمائے جانے والے انکم سے اُن کے حق دینا چاہیے۔ میر غضنفر علی خان نے پچھلے 35سالوں میں ہنزہ کے 35لوگوں کونوکری نہیں دے سکا بلکہ ٹھیکوں کی بند ربانٹ کرکے گلگت بلتستان میں کرپشن کومتعارف کرایا ہے۔میر کا دور اقتدار ہنزہ کے عوام نے دیکھی ہے عوام ہوشیار ہیں اب عوام کو بے وقوف نہیں بنا یاجاسکتا۔
2 کمنٹس