گلگت بلتستان

گلگت، آنکھوں کے امراض کے ماہرین ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ١١ اگست تک مفت خدمات فراہم کر رہے ہیں

گلگت(پ ر)ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں آئی کیمپ کا انعقاد مفت طبی معائنے،مشورے اور آپریشن جاری،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں آنکھوں کے مفت معائنے اور آپریشن کیلئے لاہور سے خصوصی ٹیم آئی ہوئی ہے جو گیارہ اگست تک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیمپ لگائے گی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت ڈاکٹر اکبر حسین نے ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی یہ ٹیم جس میں دو آئی اسپیشلسٹ اور 6ٹیکنیشن پر مشتمل میں مریضوں کے مفت علاج معالجے میں مصروف عمل ہیںیہ میڈیکل کیمپ 8اگست سے جاری ہیں جو گیارہ اگست تک جاری رہے گا پہلے دن میں 385مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور 30مریضوں کا آپریشن کئے گئے دوسرے دن 497مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور38آپریشن کئے گئے کیمپ کے آخری دن (11اگست)آپریشن نہیں ہوگا صرف او پی ڈی کے بعد کیمپ ختم ہوگا ڈاکٹر اکبر حسین نے مزید کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد سے گلگت سمیت دیگر اضلاع کے مریض برائے راست مستفید ہونگے ڈاکٹر اکبر حسین نے اس موقع پر کہا کہ اگر اس طرح کا آپریشن گلگت سے باہر کرایا جائے تو خاطر خواہ رقم خرچ آئے گی جبکہ اس کیمپ میں مفت طبی معائنہ سے یہاں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور محکمہ صحت آئندہ بھی دیگر امراض کے ماہرین کو بھی مدعو کرکے عوام مفت طبی سہولیات فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں مفت طبی علاج معالجہ ،آپریشن کے علاوہ مریضوں کے لئے چشمے بھی فراہم کیا جا رہا ہے اسی طرح محکمہ صحت گلگت بلتستان کا عوام کا دہلیز پر مفت طبی امداد دینا اول ترجیحی ہوگی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button