گلگت بلتستان

اشکومن میں پیٹرول کی قلت برقرار

غذر( نمائندہ خصوصی) تحصیل اشکومن میں گزشتہ دس دنوں سے پٹرول کی قلت برقرار،بلیک میں فروخت جاری ،مقامی انتظامیہ خاموش۔

تحصیل اشکومن میں گزشتہ دس دنوں سے پٹرول کی شدید قلت ہے جس سے ٹرانسپورٹرز سمیت موٹر سائیکل مالکان شدید پریشان ہیں۔ چٹورکھنڈ میں موجود علاقے کے واحد پٹرول پمپ پر عرصہ دراز سے پٹرول نایاب ہے جبکہ ڈیلرز حضرات پٹرول کی قلت کا بہانہ بنا کر 150روپے فی لیٹر فروخت کررہے ہیں ۔مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل خاموش ہے۔عوام علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پمپ پر پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں اور بلیک میں پٹرول فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کارروائی عمل میں لایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button