گلگت بلتستان
پاکستان کے ساتھ الحاق کی دستاویزات میرے پاس موجود ہیں، میر غضنفر کا تقریب جشن آزادی سے خطاب
ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ نگر میں جشن آازادی پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ہنزہ نگر میں پر وقار تقریب منعقد کی۔ جہاں پر سابق چیف ایگریکٹو ، سئینررہنما پاکستان مسلم لیگ ن میر غضنفر علی خان پر چم کشائی کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر میر غضنفر علی خان نے کہا کہ ہم ان غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو آزاد مملکت بنایا۔اور ساتھ ہی ساتھ عوام گلگت بلتستان کو ان بزرگوں کو بھی خراج تحیسن پیش کرتا ہو ں جنہوں نے 28ہزار مربع میل گلگت بلتستان کو آزاد کرکے بغیر کسی شرئط پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ ہم پاکستان کے ان لیڈروں اور سیاسی نمائندوں کو بتا نا چاہتے ہے کہ کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ مانے میں انکار کرتے ہیں کہ انھیں غلط فہمی ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ۔ جس وقت پاکستان بنا اس کے بعد گلگت بلتستان کا قائد اعظم محمد علی جناح بانی پاکستان کے زریعے پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کی دستاویزات میرے پاس موجود ہے انشااللہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں لگا کر رکھیں گے. اورہم قائد میاں محمد نواز شریف کو بتانا چاہتے ہے اپ کے زیر قیادت ہی گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر قومی اور سینٹ میں سیٹیں دے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے دیگر پارٹیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہے اور پاکستان کے دنیا میں بدنام کرنا چاہتے جو کہ غیر ملکی ممالک کے ایجنٹ ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن ہی وہ پارٹی ہے جو عوام کو مختلف مشکلات سے نکلیں گی۔انھوں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ان وہ نہیں چاہتے کہ اکتوبر میں الیکشن ہو اس وقت بھی حکومت گلگت بلتستان کے پاس ترقیاتی سیکموں کی بجٹ موجود ہے اور وہ بھی کھانے کے لئے الیکشن کو نہیں کرنا چاہتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانی عقیقہ غضنفر علی خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں خواتین شامل ہو جائے اور مرد وں کے شانہ بشانہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے۔ہمیں امید کے کہ بہت جلد میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور عوام کی مشکلات حل کرینگے۔
جشن آزادی کی تقریب سے جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر نے کہا کہ آزادی ان بھائیوں سے پوچھو جو اج بھی اپنی آزادی کی جنگ لرتے ہیں جن میں فلسطین سر فہرست ہے۔آزادی خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے اور یہ آسانی سے نہیں ملتی ۔ ہم میاں محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مملکت خداداد کو اٹیمی پاور بنایا۔اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے جان کا نذرانہ دیتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہوتے ہے اور ملک کی دفاع کرتے ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے جاوید اقبال صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا پاکستان کے خلاف ہونے والے سازشوں کو ناکام بنادینگے چند مفاد پرست لوگ جش آزادی کے موقع پر انتشار پھ؛لانے کی کوشش کر رہے ہیں مسلم لیگ ن نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے قربانیاں ملک کے لئے دیا ہے۔ عوام ایسے کھبی فراموش نہیں کر سکتے۔ عوام آئین پاکستان اور استحکام پاکستان کے خلاف ہو نے والی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 14اگست ہمارا قومی دن ہے اور یوم آزادی ایک تاریخی پاکستان کی کلیدی حثیت رکھتی ہے اور 14اگست کو شایانہ شان طریقہ سے منانا قومی فریضہ ہے۔ جشن آزادی پاکستان کے دن ہنزہ کے مشہور معروف سماجی کارکن شمیم حسام الدین پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور رانی عتیقہ غضنفر علی خان نے ان کو پھولوں کا ہار پہنا دیا۔شمیم حسام الدین نے جشن آزادی پاکستان کے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل علاقے میں عوام کی خدمت کرنے اپنا کردار ادا کرچکی ہوں اور خد ا کا شکر ادا کرتی ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ ن جو پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام کی فلاح بہبود کرلئے کام کرتی ہوں جس سے متاثر ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی ہے۔اور ہم کوشش کرینگے کی ہنزہ نگر سطح پر پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ قائم کی جائی گی اور مردوں کے شانہ بشانہ سیاست میں حصہ لینگے اور عوام کی خدمت کرینگے۔اور ہم دعا کرتے ہے کہ ہمارا پاکستان تاقیامت پاکستان دنیا میں قائم دائم رہے اورعوام خشحالی کیساتھ آباد اور شاد رہے۔