گلگت بلتستان

اشکومن میں پیٹرول غیر قانونی طور پر ١٨٠ روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے

غذر(کریم رانجھا) ؔ اشکومن میں پٹرول کی بلیک میں فروخت جاری،180روپے لٹر فروخت ہونے لگا،انتظا میہ منافع خوروں کو لگام دینے میں ناکام ،چٹورکھنڈ پیٹرول پمپ میں عرصہ دراز سے پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہوگئی ہے۔اشکومن بھر میں عیدالفطر کے بعد سے پٹرول نایاب ہے،اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیلرز نے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ،بلیک مارکیٹ میں پٹرول 70روپے فی لٹر اضافے کے ساتھ180روپے میں کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاریہے۔منافع خوروں کے سامنے انتظامیہ مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی پراسرار خاموشی کی وجہ سے اب تک صارفین کو لاکھوں روپے کی پھکی دی جاچکی ہے۔میڈیا میں خبریں آنے کے باوجود بھی پیٹرول کی خودساختہ قلت دور کرنے کے لئے کوئی اقدامات دکھائی نہیں دیتے اور یوں لگتا ہے کہ انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button